Feb 17 2009
ٹویٹر پر پاکستان سے پوسٹ کریں، لوکل نمبر کے ذریعے
کافی عرصہ سے میں ٹویٹرtwitter.com کو پاکستان سے استعمال کرنے کے طریقے تلاش کر رہا تھا
لیکن کوئی بھی مزے کا نہیں لگا۔ پچھلے سال ٹویٹر نے زیادہ خرچے کے پیش نظر اپنے برطانیہ کے نمبر سے موبائل فونز پر اپنی ایس ایم ایس ڈیلوری بند کردی تھی۔ پھر اپنے بلاگ پر لکھا کہ صرف امریکا، کینڈا، برطانیہ اور بھارت کے عوام ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ خیر میں آپکو بتانے لگا تھا آئی ایس ایم ایس ڈاٹ پی کے، کے متعلق۔ اس کے ذریعے آپ اپنا ٹیوٹر سٹیٹس صرف ایک لوکل نمبر پر ایس ایم ایس کر کے اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔ میرے پاس اس کی کچھ انویٹیشنس invitaions ہیں۔ اگر کسی صاحب کو چاہیے تو آپ یہاں اس پوسٹ پر رپلائی کریں۔ آخر میں میں علی صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنھوں نے مجھے invitaions بھیجی تھی۔ اگر آپ مجھے فالو کریں گے تو مجھے اچھا لگے گا۔
ٹیوٹر ہے کیا؟؟؟ ان لوگوں کے لیے جنھیں نہیں پتا کہ ٹیوٹر ہے کیا؟ ٹیوٹر ایک اور نیا سوشل ٹیک ورکنگ کی قسم ہے جس کے ذریعے آپ اپنا status اپڈیٹ کر کے اپنے دوستوں کو پتا سکتے ہیں اور پوچھ سکتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔۔۔ یہ اپنے اندر ایک نئی قسم کی جاذبیت رکھتا ہے۔




